علی پور: تحصیل علی پور کے مضافاتی علاقے سیت پور بستی بہادر خان میں سابق نائب صدر بار علی پور سردار محمد اصغر خان نیازی ایڈووکیٹ کے صاحبزادے کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی معروف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق ایم این اے و چیف آف جتوئی گروپ سردار عبد القیوم خان جتوئی، سابق ایم این اے و چیف آف گوپانگ سردار عاشق حسین خان گوپانگ، سابق ایم پی اے سید مخدوم رضا شاہ، سابق ایم پی اے سردار شہزاد رسول خان جتوئی، چوہدری محمد انور، سابق صدر بار اللّٰہ وسایا ملک ایڈووکیٹ، دیگر صدور بار علی پور، وکلاء برادری اور مختلف قبائل کے عمائدین شریک ہوئے۔ چند روز قبل علی پور میں شادی کی ایک تقریب کی رونمائی میں سیاسی حریفوں کا ایک اہم اور مثبت کردار دیکھنے میں آیا، جہاں دونوں بڑے سیاسی رہنماؤں نے دولہا کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اسٹیج پر آمد کی اور بعد ازاں ایک دوسرے کا پرتپاک خیر مقدم بھی کیا۔ تقریب کے دوران گزشتہ سال سیلاب سے ہونے والی تباہی اور مستقبل میں عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ عوامی حلقوں کے مطابق دونوں سیاسی حریفوں کے درمیان پیدا ہونے والی یہ ہم آہنگی تحصیل علی پور کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔