آپریشن “بنیان المرصوص” دشمن کیلئے عبرت، قوم کیلئے فخر ہے: سید احمد مجتبیٰ گیلانی
ملتان : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور سیاسی و سماجی رہنما میاں محمد عظیم سعید نے معرکہ حق آپریشن“بنیان المرصوص”کے ایک سال مکمل ہونے پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، افواجِ پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج نے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے اور اسے سبق سکھایا۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آپریشن“بنیان المرصوص”افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی دفاع کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر دشمن کے مذموم عزائم ناکام بناتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اور افواج اپنے وطن کے دفاع کے لیے متحد اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور جارحانہ پالیسیوں کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا گیا اور آئندہ بھی کسی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم ملکی سالمیت، خودمختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔








































Visit Today : 238
Visit Yesterday : 531
This Month : 5215
This Year : 68934
Total Visit : 173922
Hits Today : 2468
Total Hits : 956137
Who's Online : 10























