پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام: ملک عدنان ڈوگر
ملتان : ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد عدنان ڈوگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت 15 روپے سے زائد اضافے کو عوام پر ظلم اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور بم گرانے کے مترادف قرار دیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اور طوفان کھڑا ہوجائے گا جس سے غریب عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہوکر رہ جائیں گی انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مصالحت کی ٹھیکیدار بنی ہوئی ہے لیکن انہیں اپنی عوام کا رتی برابر احساس نہیں ہے اس ظالم و غاصب حکومت کو اپنی عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی یہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے نعرے لگاتی آئی تھی اور ان چار سالوں کے دوران مہنگائی میں چار گنا اضافہ کرکے غریب عوام کی زندگیاں جہنم بنا کر رکھ دی گئی ہے حکومتی کارکردگی صفر ہے جبکہ عوام کے لیئے دو وقت کی روٹی کو یقینی بنانا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت کم ہوکر 97 ڈالر بیرل تک آجانے کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کی بجائے مزید اضافہ کردیا ہے جو افسوسناک اور ان کی نیتوں کو آشکار کررہا ہے کہ حکمرانوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لا کر پہلے سے پسے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے،






































Visit Today : 447
Visit Yesterday : 579
This Month : 4893
This Year : 68612
Total Visit : 173600
Hits Today : 14292
Total Hits : 952096
Who's Online : 13























