معرکۂ حق کی تکمیل پر آرمی پبلک اسکول میں حب الوطنی سے بھرپور تقریبات،،شاندار کارکردگی پر طلباء میں اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم
ملتان(صفدربخاری سے) معرکۂ حق کی ایک سالہ تکمیل کے موقع
پر آرمی پبلک اسکول میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور عزم و استحکام کے جذبے سے سرشار مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن
میں طلباء، اساتذہ، والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے
شرکت کی۔ تقریبات کے دوران طلباء نے مضمون نویسی، تقریری مقابلوں، قومی مباحثوں اور ڈیجیٹل میڈیا سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ طلباء نے معرکۂ حق کے پیغام کو عزم، اتحاد اور قومی استحکام کے تناظر میں مؤثر انداز سے پیش کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ تقریب میں شریک مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہی پاکستان کے محفوظ، مستحکم اور روشن مستقبل کی حقیقی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور قومی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آرمی پبلک اسکول میں منعقدہ یہ پروقار تقریب قومی شعور، فکری بیداری اور وطن سے محبت کی مؤثر علامت بن گئی، جبکہ طلباء کی پُراعتماد اور متاثرکن پرفارمنس نے حاضرین سے بھرپور داد و تحسین سمیٹی۔ تقریب کے اختتام پر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے اور وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے عزم کی بھرپور تجدید کی گئی۔




































Visit Today : 302
Visit Yesterday : 594
This Month : 4169
This Year : 67888
Total Visit : 172876
Hits Today : 10110
Total Hits : 924805
Who's Online : 5






















