لاہور: ایران امریکا کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سیکڑوں افراد وطن واپس آچکے جبکہ ہزاروں بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اوورسیز ایمپلائز پروموٹرز کے مطابق کمپنیوں نے کنٹریکٹس منسوخ کر دیے، اکاؤنٹس فریز ہو گئے اور ویزا مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔ رہنما اظہر اقبال کا کہنا ہے کہ اربوں روپے سکیورٹی اور لائسنس کی مد میں جمع ہونے کے باوجود صورتحال غیر یقینی ہے اور حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متبادل ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، بصورت دیگر بے روزگاری میں خطرناک اضافہ اور ترسیلاتِ زر میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔