معرکہ حق کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ،،معاشی میدان میں بھی معرکہ حق جیسا جذبہ اپنانے کی ضرورت ہے: میاں نعیم ارشد آرائیں
ملتان: سماجی رہنما میاں نعیم ارشد آرائیں نے معرکہ حق کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی میدان کے بعد پاکستان کو معاشی میدان میں بھی معرکہ حق جیسا جذبہ اور عزم دکھانے کی ضرورت ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق آج صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہا،یہ معیشت، صنعت اور خود انحصاری کی جنگ بھی بن چکا ہے،جو قوم اپنی معیشت کو مضبوط کرتی ہے وہی دنیا میں سر اٹھا کر جیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی نیول اسٹاف پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم معاشی طور پر مضبوط اور متحد ہوںکیونکہ مضبوط معیشت ہی معرکہ حق میں قوم کی اصل کامیابی ہے۔






































Visit Today : 447
Visit Yesterday : 579
This Month : 4893
This Year : 68612
Total Visit : 173600
Hits Today : 14300
Total Hits : 952104
Who's Online : 7























