واہ کینٹ : نویں جماعت کے سٹوڈنٹ کا اعزاز، واہ کینٹ کے مثالی سپیریئر سیکنڈری سکول کے نویں کلاس کے ہونہار سٹوڈنٹ سید عبدالاحد کاظمی نے فیڈرل بورڈ کے ریزلٹ کے مطابق نویں کلاس میں سکول بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ سید عبدالاحد کاظمی حافظ قرآن اور محنتی سٹوڈنٹ ہیں ۔ انہوں بتایا ہے کہ میری کامیابی میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم ظاہرکیا ہے