عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، شیخ رشید
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے متنبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حالیہ ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے ذریعے جاری پیغام میں کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کررہا ہے اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔شیخ رشید نے واضح کیا کہ عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں، اکتوبر اہم ہے، 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔





































Visit Today : 369
Visit Yesterday : 563
This Month : 3096
This Year : 66815
Total Visit : 171803
Hits Today : 2038
Total Hits : 903613
Who's Online : 5






















