ملتان (صفدربخاری سے) میڈیا اونر سوسائٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد رضوان اعوان نے مرکزی نائب صدر پاکستان لوورز پارٹی ڈاکٹر سید ناظم شاہ کے ہمراہ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر ملک محمد اشفاق اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر ملک اشفاق اعوان کا کہنا تھا کہ گرمی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم صارفین کو بروقت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کے ویژن کی بدولت میپکو کا شمار بہترین کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میپکو افسران اور فیلڈ سٹاف صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ ڈاکٹر سید ناظم شاہ نے بانی و مرکزی چیئرمین پاکستان لوورز پارٹی غازی صغیر احمد ساگر اور مرکزی صدر پاکستان لوورز پارٹی عبد الشکور غوری کا خصوصی پیغام پہنچایا اور کہا کہ محنتی اور قابل افسران ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکورٹی آفیسر مختار اے شیخ ہسپتال محمد ناظم بھی موجود تھے۔