معرکۂ حق کی یاد میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ریلی، قومی یکجہتی کا اظہار
ملتان :محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
(MNS UET)، ملتان میں بسلسلہ معرکہ حق میںقوم کویادگاری فتح کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد، رجسٹرارعاصم عمر، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ دن افواج پاکستان خاص کر ائیرفورس کے جوانوں کے نام سے ہمیشہ یاد رکھاجائےگا ہماری افواج کے جوانوں نے فضہ میں دشمن کو ایسا پیغام دیاکہ دشمن مستقبل میں ہمیشہ حملہ کرنے سے پہلےسابقہ حملہ کے جواب کویاد رکھے گا ریلی قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملکی سلامتی کے عزم کے اظہار کے لیے نکالی گئی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان
کی ترقی، اتحاد اور استحکام کے پیغامات درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے اتحاد اور مشترکہ کوششیں نہایت ضروری ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور ایسے پروگرامز ان میں قومی شعور اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ رجسٹرارعاصم عمر نے بھی اس موقع پر طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ملک سے محبت کو فروغ دیتی ہیں۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 563
This Month : 3070
This Year : 66789
Total Visit : 171777
Hits Today : 1908
Total Hits : 903483
Who's Online : 5






















