مولانا محمد ادریس کے قتل پر جے یو آئی ملتان کا شدید ردعمل، جمعۃ المبارک کو یومِ احتجاج کا اعلان
ملتان (صفدربخاری سے) جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ سرپرست حافظ محمد عمر شیخ ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے چار سدہ میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد ادریس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں یہاں تک کہ اب محراب و منبر کے محافظ بھی محفوظ نہیں رہے اور انہیں بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے مولانا محمد ادریس عالم تھے جن کی دینی اور عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یو ائی تحصیل ضلع صدر سٹی سمیت ملک بھر کے ذمہ داران کارکنان مولانا محمد ادریس کے بہیمانہ قتل پر سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے جے یو ائی کے ذمہ داران و کارکنان مولانا محمد ادریس کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جے یو آئی جمعۃ المبارک کو مولانا محمد ادریس کے بہیمانہ قتل کے خلاف بھرپور یوم احتجاج منائے گی ۔




































Visit Today : 369
Visit Yesterday : 563
This Month : 3096
This Year : 66815
Total Visit : 171803
Hits Today : 2047
Total Hits : 903622
Who's Online : 4






















