ملتان :  وفاقی محتسب نے کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب و ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ملتان ڈاکٹر محمد زاہد کو بہاولپور دفتر کا بھی انچارج مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد زاہد نے اپنے بیان میں وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کے اعتماد پر شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ مزید برآں سابق ریجنل ہیڈ بہاولپور باسط عزیز خان کو وفاقی محتسب پاکستان کی جانب سےبطور مشیر ریجنل آفس ملتان میں تعینات کر دیا گیا، انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد نے اپنے بیان میں باسط عزیز خان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے انکی ملتان تعیناتی سے عوام الناس کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے مزید بہتری پیدا ہو گئی۔