ملتان : چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کامرس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آ صف یسین نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کے لیے تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل نالج بہت ضروری ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو کتابی علم کے ساتھ ساتھ عملی کام کے بارے میں بھی آگاہی دی جا سکے اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے طلبہ و طالبات کے مختلف انڈسٹریز اور اداروں کے مطالعاتی دورے اس سلسلے کی کڑی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کے طلبہ و طالبہ کے سوشل ویلفیئر انسٹیٹیوٹ اور شیلٹر ہوم کے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس مطالعاتی دورے کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر صادق شاہد شازیہ حنیف اور محمد اشرف نے کی دورے کے دوران بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے طلبہ و طالبات کو سوشل ویلفیرانسیٹیوٹ اور شیلٹر ہوم کا وزٹ کروایا گیا جہاں پہ طلبہ و طالبات کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور ویلفیئر کے کاموں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔