ملتان : سرائیکستان نوجوان تحریک لائرزونگ نے آج ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان کے باہر ستر سال سے سرائیکی وسیب پر قابض پنجابی بیوروکریسی کو فوری ہٹانے اور تخت لاہور سے آزادی کےلیے سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے احتجاج مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت ڈویژنل صدر لائرز ونگ سرائیکستان نوجوان تحریک ملک اشفاق حسین کھوکھر ایڈووکیٹ۔سردار خاورخان ایڈووکیٹ اور مہر عمران مہار ایڈووکیٹ نے کی ۔مظاہرین نے تخت لاہور مردہ باد ،پنجابی بیوروکریسی مردہ باد ،سرائیکی صوبہ ساڈا حق ،ساڈاحق ایتھے رکھ کی نعرے بازی کی ۔اس موقع پر ملک اشفاق کھوکھر۔مہر عمران مہار اور سردار خاور خان ایڈوکیٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرائیکی وسیب کے سیاستدانوں کی خودغرضی اور معمولی مفادات کی وجہ سے ستر سال سے پنجابی بیوروکریسی ہمارے اوپر مسلط ہے ہمارے وسیب میں ہمیشہ سے تمام اعلیٰ انتظامی عہدوں پر پنجابی بیوروکریسی کا قبضہ ہے جو مسلسل ہمارے وسیب کے وسائل لوٹ رہے ہیں۔ملک اشفاق حسین کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سرائیکی وسیب کے نوجوان پنجابی بیوروکریسی کے خاتمے کے لیے باہر نکلیں اور وسیب کو تخت لاہور سے آزاد کروا کر اپنا علیحدہ صوبہ لیں۔ملک اشفاق کھوکھر نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی زمینوں سمیت تمام وسائل وسیب کے ہی لوگوں کو دئیے جائیں ۔مظاہرین نے سرائیکی وسیب کے سیاستدانوں سے بھی بھرپور مطالبہ کیا کہ وہ اب ہوش کے ناخن لیں اور سرائیکی صوبہ کے لیے اپنی زمہ داری نبھائیں ۔مظاہرے میں شہیر کھاکھی،ملک احسن جھنڈیر،شفان خان بلوچ،عبداللہ جٹ ،خرم شہزاد آرائیں ،اعتزاز لطیف کھوکھر،سید مظہر شاہ ،جواد حسین ترگڑ،حسیب خان،عون رضاخان،محسن کاظمی،راو عدنان ایڈوکیٹس نے شرکت کی