حرمین شریفین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیرنمازادا کی
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 12 March 2022 کو شائع کیا.
مکتہ المکرمہ: سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی۔سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ ادا کی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہرعمر کے بچوں کواپنے والدین اوررشتے داروں کے ساتھ مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ رواں سال بڑی تعداد میں لوگ حج ادا کرسکیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی بھی اب ختم کردی گئی ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 369
Visit Yesterday : 563
This Month : 3096
This Year : 66815
Total Visit : 171803
Hits Today : 2044
Total Hits : 903619
Who's Online : 6






















