ظل شاہ کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد کے خلاف شواہد مٹانے اور مسخ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج ہو چکا ہے : نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر
bbc news urdu نے Monday، 13 March 2023 کو شائع کیا.
لاہور: نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ ظل شاہ کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد کے خلاف شواہد مٹانے اور مسخ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، ایک آدھ دن میں پولیس گرفتاری کرے گی۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے ظل شاہ کیس پر کہانی بنانے اور جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ ظل شاہ کی لاش کو اسپتال چھوڑ کر بھاگ کیوں گئے؟ تین دن سے پتہ تھا تو چھپ کیوں رہے تھے؟ یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ خان صاحب اس معاملے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عمران خان شرمندہ ہونے کے بجائے مزید ریلیوں کی کال اور جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں،جوڈیشل کمیشن تو ایسے معاملے میں بنتا ہے جہاں کوئی ابہام اور تنازعہ ہو۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 238
Visit Yesterday : 531
This Month : 5215
This Year : 68934
Total Visit : 173922
Hits Today : 2462
Total Hits : 956131
Who's Online : 9























