خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے شاپنگ نمائشیں خوش آئند: طاہرہ نجم
ملتان (صفدربخاری سے) صدر انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ
خواتین اور معروف سماجی رہنما محترمہ طاہرہ نجم نے واپڈا ٹاؤن میں فیمی ٹیک کی سی ای او محترمہ سیرت فاطمہ کی جانب سے منعقدہ عید فیسٹیول شاپنگ نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف
اسٹالز پر سجی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کا معائنہ کیا اور نمائش میں شریک خواتین کی صلاحیتوں کو سراہا۔محترمہ طاہرہ نجم نے فیمی ٹیک کی سی ای او سیرت فاطمہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں خواتین کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور باعزت روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے سیرت فاطمہ کو سرائیکی اجرک پہنائی اور تحفہ بھی پیش کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ نجم کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین بے پناہ ٹیلنٹ کی مالک ہیں اور آج کی اس شاپنگ نمائش میں خواتین نے مختلف اسٹالز لگا کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، جو نہ صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ اس سے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کے ذریعے شہریوں کو معیاری اور ارزاں نرخوں پر مصنوعات دستیاب ہوتی ہیں جبکہ خواتین کاروباری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی پاتی ہیں۔ اس موقع پر ثمینہ وقار، فرح رانا، عائشہ عبداللہ، نوشین، عابدہ، سمیرا بھٹی سمیت دیگر خواتین بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔






































Visit Today : 251
Visit Yesterday : 531
This Month : 5228
This Year : 68947
Total Visit : 173935
Hits Today : 2607
Total Hits : 956277
Who's Online : 5























