پاکستان میں جمہوریت اور آئینی نظام کی حمایت کرتے ہیں، پاکستانی عوام اپنے سیاسی فیصلے خود کریں: امریکی محکمہ خارجہ
bbc news urdu نے Friday، 10 March 2023 کو شائع کیا.
واشنگٹن:امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور آئینی نظام کی حمایت کرتے ہیں، پاکستانی عوام اپنے سیاسی فیصلے خود کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو پرامن، مستحکم اور خوش حال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کو معاشی مسائل اور پاکستانی عوام کو ریکارڈ مہنگائی کا سامنا ہے، امریکہ چاہتا ہے پاکستان کو مستحکم اور دیرپا معاشی راستے پر گامزن کیا جائے۔ ان کامزید کہنا تھاکہ پاک بھارت تعمیری بات چیت اور تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں، ثالثی کا فیصلہ پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے، دونوں ممالک اتفاق کرتے ہیں تو امریکہ ثالثی کیلئے تیار ہے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 238
Visit Yesterday : 531
This Month : 5215
This Year : 68934
Total Visit : 173922
Hits Today : 2459
Total Hits : 956128
Who's Online : 9























