حریم شاہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز مشہوری کیلئے خود ہی لیک کی ہیں : صندل خٹک
کراچی: معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے دعوی کیا ہے کہ حریم شاہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز مشہوری کیلئے خود ہی لیک کی ہیں۔ کچھ دن قبل حریم شاہ نے اپنی لیک ویڈیوز پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے یہ ویڈیوز پھیلائی ہیں۔ صندل خٹک نے اب حریم شاہ کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ اگر حریم شاہ اپنے دعویٰ میں سچی ہیں تو وہ ان (صندل) کے خلاف کیس دائر کریں۔ ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ اپنے الزامات ثابت نہ کرسکی تو میں اس کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کروں گی۔ صندل خٹک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حریم شاہ نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ ویڈیوز اس کے بوائے فرینڈ حسن شاہ نے بنائی ہیں اور اب وہ کہہ رہی ہے کہ اس کے شوہر نے یہ شوٹ کی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ کا فون کیسے ہیک ہوسکتا ہے جبکہ آئی کلاؤڈ کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔









































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 531
This Month : 5215
This Year : 68936
Total Visit : 173924
Hits Today : 2473
Total Hits : 956142
Who's Online : 8























