ملتان : قبضہ گروپ نے حملہ کرکے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا زخمی نشتر ہسپتال میں زیر علاج جبکہ ملزمان نے الٹا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوالیا۔ بستی دھور کوٹ سورج میانی کے رہائشی افراد نے جعلی میڈیکل بنانے کے خلاف نشتر ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا۔ تفصیل کے مطابق بستی دھور کوٹ کے رہائشی شبیر حسین عرف سائیں نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی وسیم عباس اور بیٹے حیدر علی اور شان علی کے ہمراہ اپنے گھر کے باہر موجود تھے کہ سورج میانی کا قبضہ گروپ آیا اور ان پر حملہ کر دیا،جس سے شان علی کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ حیدر علی کو اینٹ لگی جس سے جسم بائیاں حصہ شدید زخمی ہو گیا اور سائیں کے سر پر بندوق مار کر زخمی کیا۔ حملہ کے بعد الٹا ملزمان نے ملی بھگت کرکے رشوت کے عوض میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوا لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ حملہ میں زخمی ہونے والے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ایم ایل سی ڈیپارٹمنٹ کے دلاور حسین نے رشوت لے کر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا۔ علاقے کے لوگوں نے جعلی میڈیکل بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی اور قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا