ملتان(صفدربخاری سے) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی جانب سے سال 2022 کے دوران بچوں کے تحفظ انسدادِ گداگری کے حوالے سے آگاہی مہم اور ریسکیو آپریشن جاری رہے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے سال 2022 میں 1127 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جبکہ 1131 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا اس وقت ادارے میں 70 کے قریب لاوارث بے آسرا بچے رہائش پذیر ہیں بیورو ترجمان کے مطابق چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بچوں کو رسمی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ٹریننگ بھی دی جاتی ہے تاکہ یہ لاوارث بچے بھی اپنا باعزت روزگار کما سکیں بچوں کی نفسیاتی و ذہنی کونسلنگ بھی کی جاتی ہے بچوں کو تین ٹائم سپیشل مینو کے ساتھ معیاری کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی صحت کا خیال رکھنے کے لئے کھیل کود کے مواقع بھی مہیا کئے جاتے ہیں بچوں کے لئے دینی تعلیم کا بھی بندوبست کیا گیا ہے بچوں کو غیر نصابی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے سلسلہ میں آؤٹ ڈور تفریحی دورے بھی کروائے جاتے ہیں تاکہ ان لاوارث بے آسرا بچوں کو بھی معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے کوئی بھی بھکاری گھر سے بھاگا تشدد کا شکار لاوارث بے آسرا بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں