ملتان: ملتان فلورٹ سکول سسٹم کےسالانہ امتحانات میں تیسری جماعت کی ہونہار طالبہ رناد جعفرقریشی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اس حوالہ سے سکول میں منعقدہ سالانہ تقریب کےدوران پرنسپل زہراءخالدبچہ سے رنادجعفرقریشی نے پہلی حاصل کرنے پرخصوصی ایوارڈ وصول کیا اس دوران زہراءخالدبچہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمدہ کارکردگی اور بہترین پوزیشن حاصل کرنے والےبچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے کیلئے فلورٹ سکول سسٹم صحت مند مقابلے اور سرگرمیاں منعقد کرتےہیں تاکہ بچوں کو مستقبل میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسرہوں۔