ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر راکٹ لانچروں ، دستی بموں سے حملہ ، پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی، دہشتگرد فرار
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر راکٹ لانچروں ، دستی بموں سے حملہ کر دیا مگر بہادر پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ۔ ڈی آئی خان میں کلاچی پولیس سٹیشن کی چوکی ٹکواڑہ پر دہشتگردوں نے رات گئے راکٹ برسائے اور شدید فائرنگ کی مگر پولیس اہلکاروں کے بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشتگرد پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے ۔ ڈی پی او محمد شعیب نے ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور سکواڈ کے ہمراہ بروقت کارروائی کی اور دہشتگردوں کومنہ توڑ جواب دیا ، جس میں دہشتگردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔ آپریشن کے دوران چوکی میں موجود اہلکاروں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 4 زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کسی بھی پولیس چوکی پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا جس میں 20 دہشتگردوں نے تین اطراف سے چوکی کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کی ، پی جی سیون راکٹ اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ پولیس کی جانب سے اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے ۔



































Visit Today : 421
Visit Yesterday : 563
This Month : 3148
This Year : 66867
Total Visit : 171855
Hits Today : 2705
Total Hits : 904280
Who's Online : 5






















