ملتان (صفدربخاری سے) پنجاب میں اساتذہ کے عالمی دن 5 اکتوبر کو بھرپور طریقے سے منایا جاے گا. رہنماء پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب….. رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ,رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ضلع ملتان ,راؤ ساجد مصطفی ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ایس ای ایس ضلع ملتان اور محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہم اس پرمسرت موقع پر ہر میل اور فی میل ٹیچر کو سلام پیش کرتے ہیں اور سیلوٹ کرتے ہیں. زندہ قومیں اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف سیمینارز ریلیاں اور تقریبات اساتزہ کرام کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کرتی ہیں. خوشحال استاد ہی ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے. اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں اساتزہ کرام کے اہم کردار اور شعور و آگاہی کو اجاگر کرنا ہے. ماہرین تعلیم کے مطابق اس وقت اساتزہ کرام کی صورتحال انتہائ ناگفتہ بہ ہے. بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے. اساتزہ کرام کو مختلف معاشی, تعلیمی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے. تعلیم تو حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے تعلیمی نتائج اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے. اساتزہ کرام کو مختلف قسم کی غیر تدریسی ڈیوٹیز سر انجام دینی پڑتی ہیں اس کا اثر برے تعلیمی نتائج کی صورت میں نکلتا ہے. اور صرف استاد ہی قصوروار ٹہرایا جاتا ہے جو کہ ناانصافی ہے. ارباب اختیار اساتزہ کرام کے تمام مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کریں اور حقیقت پسندانہ پالیسیوں کا اجراء کر کے مستقل کاربند رہیں تاکہ ان کے بہترین نتائج نکل سکیں. کسی قوم کی تنزلی کی بڑی وجہ اہل علم و دانش کی ناقدری ہے. جس معاشرے میں علم اور عالم کی قدر و اہمیت نہیں ہوتی وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرتا. تمام پروفیسرز, ہیڈ ماسٹرز اور اساتزہ کرام عالمی یوم اساتزہ کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں. وفاقی اور دوسرے صوبوں کے ملازمین گریڈ وائز اساتزہ کرام کے برابر خصوصی مراعات دی جائیں. ہر الاؤنس میں اضافہ کیا جاے. پے پروٹیکشن کیس کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جاے. ہمارا ہر میل اور فی میل استاد میل ہمارے لیے قابل احترام ہے حکومت کا فرض ہے کہ وہ استاد کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہناے.