بہاولپور: بہاولپور صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے کہا ہے کہ پیدائش کے تقریباً نوے روز بعد 3 اکتوبر 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح اور والیِ ریاست سرصادق محمد خاں عباسی کے مابین تاریخی و تحریری معاہدہ ہونے سے بہاولپور نے پاکستان کے ساتھ الحاق کرکے دنیا کے سینکروں ملکوں کو حیرت زدہ کردیا جبکہ کے 1970میں صوبہ بہاولپور کا پنجاب میں انضمام کرکے ملک کی ناصرف جمہوریت معیشت تجارت اور سیاست کا کباڑہ کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین سمیت تحریک کے مقامی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاری مونس بلوچ نے کہا 1970 میں ون یونٹ کے تحلیل کے بعد سب صوبے اپنے گھروں میں چلے گئے بلکہ ملک کو بحرستان بنادیا جبکہ بہاولپور کا نقشہ تبدیل کردیا۔