مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرلی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔مریم کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ پہلے والی متفرق درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔ عدالت نے مریم نواز کی 2019 میں دائر درخواست خارج کر دی اور امجد پرویز کو نئی متفرق درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔وکیل نے کہا کہ نیب نے مریم نواز کے خلاف چار سال بعد بھی تفتیش مکمل نہیں کی، چوہدری شوگر مل کا ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، مریم نواز چاہتی تھیں ریفرنس دائر ہو تاکہ وہ دفاع کریں، ریفرنس میں تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔



































Visit Today : 526
Visit Yesterday : 563
This Month : 3253
This Year : 66972
Total Visit : 171960
Hits Today : 5111
Total Hits : 906686
Who's Online : 7






















