اسحاق ڈار کی واپسی ، مریم صفدراور کیپٹن صفدرکی ایون فیلڈ ریفرنس سے بریت،،قومی مجرموں کے ہاتھوں اعلیٰ ایوانوں کا تقدس پامال ہوتا نہیں دیکھ سکتے : امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
ملتان : قومی مجرموں کے ہاتھوں اعلیٰ ایوانوں کا تقدس پامال ہوتا نہیں دیکھ سکتے ، ان خیالات کا اظہار امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان فلاح پارٹی نے پریس کانفرنس کرتے کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی بحیثیت وزیر خزانہ پاکستان واپسی اور مریم صفدر، کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس سے بریت نے قانون اور انصاف کے عمل کی بساط لپیٹ دی ۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی تصویر نے دنیا میں یہی پیغام دیا ہے کہ پاکستان دولت مندوں کیلئے جنت بینظیر ہے جہاں قانون صرف کمزوروں اور غریبوں کے گلے کا پھندا ہے ۔ سیلاب نے عوام کو ڈبویا، اشرافیہ امداد کو اپنی تجوریوں میں محفوظ بنانے کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے ۔ قادیانی سرگرمیاں ہوں یا فرانسیسی امداد نظریہ اسلام اور پاکستانی اساس کے منافی ہیں ۔ پاکستان فلاح پارٹی محدود وسائل کے باوجود تمام تر مشکل حالات کا مقابلہ کر رہی ہے ۔ جھوٹے ، دھوکہ باز اور ڈاکوؤں نے اقتدار کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ باشعور عوام فرمان قائد اعظم محمد علی جناح ایمان ، اتحاد اور یقین کے اصول اپنا کر ہی فیصلہ کن جدوجہد کو کامیابی سے ہم کنار کر سکتے ہیں ۔ مہنگائی ہو، روپے کی گرتی قدر ہو یا دہشتگردی پاکستان اور نظریہ پاکستان کیخلاف دشمن عناصر کے اقدامات ہیں ۔ آبی دھشتگردوں ہو، معاشی دھشتگردی ہو یا سرحدی دھشتگردی چیئرمین فلاح پارٹی جناب چوہدری امانت علی زیب صاحب کی قیادت میں کارکنان ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔



































Visit Today : 468
Visit Yesterday : 563
This Month : 3195
This Year : 66914
Total Visit : 171902
Hits Today : 3070
Total Hits : 904645
Who's Online : 2






















