مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی؛ 27 ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 2 October 2022 کو شائع کیا.
اتر پردیش: ہندو یاتریوں کو واپس لانے والی ٹریکٹر ٹرالی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے تالاب میں گر گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کان پور کے مندر چندریکا دیوی کے سالانہ تہوار سے 50 سے زائد ہندو یاتری ٹریکٹر ٹرالی پر واپس گھروں کو جا رہے تھے۔ٹریکٹر ٹرالی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور تالاب میں جا گری۔ تالاب گہرا تھا جس میں ڈوب کر 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے 22 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے جہاں 5 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ ٹریکٹر ٹرالی مسافر گاڑی نہیں بلکہ یہ اجناس اور دیگر چیزوں کی مال برداری کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 459
Visit Yesterday : 563
This Month : 3186
This Year : 66905
Total Visit : 171893
Hits Today : 2866
Total Hits : 904441
Who's Online : 6






















