تجربہ کار حکمرانوں نے عوام وتاجر کش اقدامات کےزریعے عرصہ حیات تنگ کردیاہے: انجمن تاجران خان پلازہ ملتان کینٹ
ملتان : چیئرمین انجمن تاجران خان پلازہ کینٹ ظفر اقبال خان، صدر بلال احمد سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، مرکزی تاجر راہنماء ملک زاہداعوان، کلب عابد خان ، شیخ محمدشفیق، محمد وقاص نے خان پلازہ چوک کینٹ پر ظالمانہ ٹیکس پالیسی، پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی قیمتوں میں اضافہ اور طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تجربہ کار حکمرانوں نے عوام وتاجر کش اقدامات کےزریعے عرصہ حیات تنگ کردیاہے آئی ایم ایف کےتنخواہ دار حکمرانوں کوعوام کی کوئی پرواہ نہیں انکم، سیلز اور پروفیشنل ٹیکسوں سمیت ظالمانہ اقدامات سے تاجرمعاشی بدامنی اور بدحالی کا شکار ہو رہےہیں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے تاجربرادری حکومت سےمطالںہ کرتے ہیں اگر مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکس سسٹم سے نجات نہیں دلا سکتےتو حکومت کرنے کا کوئی حق نہ ہےریلیف نہ دیا گیا تو کینٹونمنٹ تاجربرادری احتجاجی دائرہ وسیع کرےگی مظاہرہ میں شیخ محمد طیب، عاطف بلال، شیخ فرقان، واصف چوہدری، ملک نویدگل، خواجہ دلشاد سمیت دیگر تاجرشریک تھے




































Visit Today : 313
Visit Yesterday : 546
This Month : 3586
This Year : 67305
Total Visit : 172293
Hits Today : 2353
Total Hits : 910614
Who's Online : 3






















