شام میں امریکی فورسز کا حملہ، القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 28 June 2022 کو شائع کیا.
دمشق: شام میں امریکی فورسز کے حملے میں القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک ہوگیا۔امریکی سینڑل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے شہر ادلب میں القاعدہ کے سینئر رہنما ابو حمزہ ال یمنی کو نشانہ بنایا۔حملے کے وقت ابو حمزہ موٹرسائیکل پراکیلا سفرکررہا تھا۔شامی محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ادلب میں آدھی رات سے قبل موٹر سائیکل سوار پردو راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوار کی لاش کو ادلب کے فورنزک ڈپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 324
Visit Yesterday : 546
This Month : 3597
This Year : 67316
Total Visit : 172304
Hits Today : 2461
Total Hits : 910722
Who's Online : 9






















