وینا ملک جہیز کا سامان واپس لینے کیلئے سابق شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر سے جہیز کا سامان اور شادی میں ملنے والے تحائف واپس دلوانے کے لئے عدالت سے رجو ع کر لیا۔رپورٹ کے مطابق وینا ملک نے سابق عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ سابق شوہ اسد خٹک سے ان کا جہیز اور قیمتی تحائف واپس دلوائیں جائیں جس پر کراچی کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔اداکارہ نے درخواست میں کہا کہ اسد خٹک سے 26 جنوری 2017 کو ان کی علیحدگی ہوئی تھی، دوست احباب سے ملنے والے تحائف اسد کے پاس ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ اسد خٹک نے پہلے کہا تھا کہ وہ تمام تحائف واپس کردے گا،اب اس کا کہنا ہے تمام سامان چوری ہوگیا۔جس پر اسد خٹک کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے وینا ملک کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کر رکھی ہےتاہم عدالت نے ریماکس دیئے کہ اداکارہ آئندہ سماعت پر عدالت میں شواہد پیش کریں۔



































Visit Today : 356
Visit Yesterday : 546
This Month : 3629
This Year : 67348
Total Visit : 172336
Hits Today : 2570
Total Hits : 910832
Who's Online : 2






















