ملتان (صفدر بخاری سے) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری رائو تیمور،نائب صدر الیاس رحمانی،انفارمیشن سیکریٹری شیخ بلال نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان اور تحصیل کونسل کے افسران نے اگر کنٹریکٹرز کو جلد از جلد واجبات کی ادائیگی نہ کی تو کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملتان متعلقہ کرپٹ افسران کی کرپشن کا وائٹ پیپر شائع کرے گی گورنمنٹ کنٹریکٹر ز پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ہیں لیکن انہی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی رائو تیمور نے مزید کہا کہ ایسے کرپٹ افسران کی کرپشن کے حوالے سے نہ جانے انتظامیہ کی آ نکھوں میں کیوں پٹی بندھی ہوئی ہے اور اس پٹی کا نہ ہٹنا یہ ثابت کرتے ہے کہ انتظامیہ ان کی سرپرستی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملتان شہر کو بہتر انداز میں بنانے میں جو کردار کنٹریکٹرز کا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے بجائے اس کے کہ کنٹریکٹرز کے کردار کو سراہا جائے الٹا ان کے ساتھ ان کا معاشی استحصال کرتے ہوئے ان کی تذلیل کی جائے یہ ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کنٹریکٹرز صرف ادارہ کے لیے ہی نہیں بلکہ معاشرے میں بھی وہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسی لیے ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔