کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں،شہباز گل
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 13 March 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ذاتی خرچ پر پی ٹی آئی کنونشن میں شرکت کیلئے آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں،عمران خان کا شکریہ جنہوں نے انہیں ووٹ کا حق دیا۔معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، سمندر پار پاکستانی ہمارے اصل ہیرو ہیں،ذاتی خرچ پر کنونشن میں شرکت کیلئے پاکستان آئے مہمان پوری قوم کا فخر ہیں۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 112
Visit Yesterday : 546
This Month : 3385
This Year : 67104
Total Visit : 172092
Hits Today : 1333
Total Hits : 909594
Who's Online : 7






















