کراچی: پاکستانی شوبز وفلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ ڈرامہ اسٹار ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے اور اداکارہ کی حمایت میں پیغام جاری کردیا۔ فہد مصطفیٰ نے ثنا جاوید کے ساتھ کھینچی گئی ایک تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ میں نے مذکورہ اداکارہ کے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر کام کیا، وہ پچھلے دو سال سے میرے شو کا بھی حصہ ہیں، میں نے انہیں ناصرف اپنے ساتھ بلکہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھی انتہائی پروفیشنل اور شائستہ پایا ہے۔