اسلام آباد میں موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے 2 اہلکار زخمی
اسلام آباد: موٹروے ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔تھانہ نصیر آباد میں واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ٹول پلازہ پر چند گاڑیاں غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آئیں جس پر روکنے کا اشارہ کیا۔موٹروے پولیس نے کھلی باڈی والی گاڑی میں پیچھے بیٹھے افراد کو منع کیا۔ موٹروے کے قانون کے مطابق کھلی باڈی والی گاڑی کے پیچھے بیٹھنا ممنوع ہے، اتنا کہنے پر غالب محمد آف صوابی گاڑی سے باہر نکل آیااور ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا موٹروے پولیس پر لاتوں مکوں سے حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔مقدمہ کے متن کےمطابق موٹرپولیس کی آنے والی نفر ی نے 7 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے، وردیاں بھی پھاڑ دیں۔



































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 546
This Month : 3287
This Year : 67006
Total Visit : 171994
Hits Today : 192
Total Hits : 908453
Who's Online : 7






















