پنجاب کمیشن برائے حقوقِ خواتین کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
ملتان : پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی جانب سے عالمی یوم خواتین پر ساہیوال میں مرکزی تقریب گورنمنٹ گریجویٹ کالج براۓ خواتین ساہیوال میں منعقد کی گئی۔ جس کا انتظام کمیشن کی ڈویژنل کوآرڈینیٹر شمائلہ اقبال نے کالج انتظامیہ کے ساتھ مل کر کیا۔ سیمینار کی مہمان خصوصی صوبائی کوآرڈینٹر دختران پاکستان پنجاب مسز منیبہ خاور شہزاد تھیں۔ سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی نے کی جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ تھیں۔ مسسز منیبہ خاور شہزاد نےبتایاکہ استحکام پاکستان میں عورتوں کااہم کردار رہا اور ……. پروفیسر مسعود فریدی نے بتایا کہ بیٹیاں ہماری فخر ہیں اور ہماری مستقبل ہیں عورت نے اللہ کو بہت مرتبہ عطا کیا ہے اسکو پحچاننے کی ضرورت ہے بہادر خواتین کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جاۓ گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شباب فاطمہ نے کہا ہے کہ آنحضور ص نے عورت کو جو مقام دیا آج ساری دنیا میں اس بات پہ زور دیا جارہاہے۔ عورت کے حقوق کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبوں میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پرنسپل کالج ارمغانہ زین اور وائس پرنسپل نغمانہ نے خواتین کے عالمی خواتین کے دن پر اس بات کا اعادہ کرنا چاہیے کہ شریعت اور اخلاقی اقدار کی پابندی کرکے معاشرے کی تشکیل میں مدد دے سکتے ہیں۔ پنجاب کمیشن براۓ حقوق خواتین کی ڈویژنل کوآرڈینیٹر شمائلہ اقبال نے کمیشن کے اغراض و مقاصد اور گورنمنٹ آف پنجاب کےخواتین کے حقوق کے لئے اٹھاۓ جانے والے اقدامات پہ بات کی۔شمائلہ اقبال نے کہا کہ عالمی یوم خواتین ماں بہن بیٹی اور بیوی کی عزت و توقیر بیان کرنے کا دن ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سیاسی سماجی اور اقتصدی جدوجہد کو سلام اور خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ سیمینار کے آخر میں طالبات اور لیکچرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ سیمینار کے شرکاء میں راضیہ خان ,جویریہ خالد, لیکچرز سمیرا خان , حنا امتیاز شبانہ فاروق کالج پروفسرز لیکچرز و طالبات اور دیگر شعبہ ھاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔



































Visit Today : 526
Visit Yesterday : 563
This Month : 3253
This Year : 66972
Total Visit : 171960
Hits Today : 5110
Total Hits : 906685
Who's Online : 8






















