بہاولپور: مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کی طرح بہاولپور صوبہ قرارداد منظور کرکے ن لیگ نے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی رہائشگاہ پر بہاولپور صوبہ تحریک کے سینیئر نائب صدر راؤ جاوید عثمانی راؤ اعظم اور رانا برادری کے دس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ن لیگ نے بہاولپور کے عوام کی پرزور خواہش اور دیرینہ مطالبہ پر پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی لیکن ن لیگ کی حکومت کے بعد دو صوبوں کی قرارداد زوال پذیر ہوگئی۔رانا ثنا اللہ نے کہا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی حکومت میں آنے کے بعد دو صوبوں کی قراردادوں کو آگے بڑھانے کو یقینی بنائیں گے ۔