مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو دبئی جانے کی کوشش میں کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 12 March 2022 کو شائع کیا.
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جانے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا، چوہدری تنویر بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب ہیں اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونا چاہتے تھا۔ملزم کے خلاف راولپنڈی میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے اینٹی کرپشن پنجاب کو چودھری تنویر کی گرفتاری سے متعلق مطلع کردیا گیا ہے، آج انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے بھی کیا جائے گا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 400
Visit Yesterday : 563
This Month : 3127
This Year : 66846
Total Visit : 171834
Hits Today : 2272
Total Hits : 903847
Who's Online : 7






















