این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کامیاب
www.bbcnewshd.com نے Monday، 6 December 2021 کو شائع کیا.
لاہور: حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرلی جس پر شہباز شریف اور مریم نے مبارک بادیں پیش کی ہیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی انتخاب میں 11 امیدواروں نے حصہ لیا تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل میں مقابلہ ہوا۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی ہوئی اور تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز نے 46 ہزار 811 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 531
This Month : 5201
This Year : 68920
Total Visit : 173908
Hits Today : 2221
Total Hits : 955890
Who's Online : 5























