بہاولپور: “سیاسی ظالمان” نے بہاولپور کو معاشی پناہ گاہ بنالیا۔ایل ایف او کے پیروکار سیاہ کاروں نے صوبہ بہاولپور کو پنجاب کے تختہ دار پر لٹکا دیا۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی نے ضلعی عہدیداروں زنیرا بلوچ،فاطمہ شعیب،حادیہ اجمل،شمائلہ جی جان،انابیہ خان،دعا خان،علینہ اسلام،عروبہ عباسی،طوبیٰ عباسی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا صوبہ بحالی کے حوالے منافقت کی سیاست کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔مسز شمیم عباسی نے کہا عوامی نمائندے ایوانوں کو ذاتی،مالی اور معاشی مفادات کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ صوبہ کی آواز بلند کرکے حقِ نمائندگی ادا کریں ۔