بورے والا (محمدرضوان سندھو) حکومت ایل ایل بی کے سٹوڈنٹس کے مطالبات پورے کرے، حمزہ اعوان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن وہاڑی کے ناظم ملک حمزہ اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ایل ایل بی کے سٹوڈنٹس کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن وہاڑی طلباء کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے ،ایل ایل بی کے سٹوڈنٹس کی آواز کو تمام طلباء کی آواز سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آٹھ ماہ سےایل ایل بی پارٹ ون کے امتحان التواء کا شکار ہیں جس کی وجہ سے سولہ ہزار طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا طہے ان طلباء کا احتجاج آئینی اور قانونی حق ہے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن وہاڑی ان طلباء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی پرزور حمایت کرتی ہے ملتان میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ایل ایل بی کے سٹوڈنٹس کے احتجاج کو نوٹس میں لاتے ہوئے مسئلے کا حل نکالنا حکومت وقت کا فریضہ ہے جس سے انہیں ہر صورت عہدہ برآں ہونا ہوگا پہلے دو سال تک پارٹ ون فرسٹ اینول ایگزامینیشن کا رزلٹ التواءکا شکار رہنا اور اب آٹھ ماہ سے پارٹ ون سیکنڈ اینول ایگزامینیشن 2019 کا امتحان التوا کا شکار رہنا محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے