میر فرید خان رئیسانی بہادر اور عوام دوست شخصیت ہیں وہ نہ جھکنے والے اصول پرست رہنما ہیں
ڈیرہ مراد جمالی (آصف خان ) میر فرید خان رئیسانی بہادر اور عوام دوست شخصیت ہیں وہ نہ جھکنے والے اصول پرست رہنما ہیں رئیسانی قبائل متحد اور متفق ہیں سیاست اپنی جگہ مگر قبائلی لحاظ سے ہم سب ایک ہیں میر بشیر احمد رئیسانی کی میڈیا سے گفتگو بلوچستان عوامی اتحاد کے سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور پاکستان پرست رہنما میر بشیر احمد رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت اور پاکستان پرست رہنما میر فرید خان رئیسانی قبائلی لحاظ سے ہمارے قائد اور رہنما ہیں ہمیں ان کی جرئت اور قیادت پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے بعد میر فرید خان ، رئیسانی قبیلے کے نڈر اور نہ جھکنے والے رہنما ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر قبائلی لحاظ سے رئیسانی قبیلہ متفق اور متحد ہے اور قبائلی معاملات میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اس سلسلے میں ہمارے درمیان مکمل اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے میر بشیر احمد رئیسانی نے کہا کہ میر فرید خان رئیسانی کی قبائلی خدمات ناقابل فراموش ہیں جس کے لیے ہم میر فرید خان رئیسانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے




































Visit Today : 278
Visit Yesterday : 546
This Month : 3551
This Year : 67270
Total Visit : 172258
Hits Today : 2139
Total Hits : 910400
Who's Online : 1






















