حکومت نے امریکی قونصل جنرل کو 9 مئی واقعات کے الزام میں گرفتار خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کی اجازت دے دی
لاہور: وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل کو 9 مئی واقعات کے الزام میں گرفتار خدیجہ تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔ امریکی قونصلیٹ لاہور کے حکام کو وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کے بعد خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دی گئی ہے، وزارتِ داخلہ نے قونصلر رسائی کی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے۔ پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بےبنیاد ہیں۔




































Visit Today : 392
Visit Yesterday : 563
This Month : 3119
This Year : 66838
Total Visit : 171826
Hits Today : 2213
Total Hits : 903788
Who's Online : 5






















