ملتان : پاکستان پپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی تاکید پر پیپلز پارٹی کلچر ونگ جنوبی پنجاب کے صدر اشو لال نے قیصر عباس صدیقی کو ضلع ملتان کا صدر ، جنرل سیکرٹری آصف محمود بھٹی جبکہ سید ندیم کاظمی کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی مشاورت سے ڈاکٹر اشو لال نے جیالے رہنماؤں قیصر عباس صدیقی سیکرٹری جنرل آصف بھٹی جبکہ جیالے رہنما سید ندیم کاظمی کو نامزد کیا ہے اور ہدائت کی ہے کہ ملتان سٹی تحصیل شجاع آباد اور جلال پور سٹی اور ضلع کی تنظیم سازی کریں اور فوری طور پر رپورٹ جنوبی پنجاب آفس روانہ کریں ۔