ملتان : ریلوے محنت کش یونین رجسٹرڈ اوپن لائن ملتان ڈویثرن کے نومنتخب ڈویثرنل صدر قاضی منور حسین اعوان نے مرکزی قائدین اور ملتان ڈویثرن کے تمام عہدیداران اور ورکز کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں ریلوے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی بہتری کے لیئے بڑھ چڑھ کر جدو جہد کروں گا اور محکمہ ریلوے کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کرنے کے لیئے انتھک محنت سے کام کروں گا انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی بروقت ادائیگی کی جائے اور ریلوے ریٹارڈ ملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے رکے ہوئے TA دلوائے جائیں اس کمرتوڑ مہنگائی سے بجٹ میں ریلوے ملازمین اور ریٹائرڈ پنشنرز ملازمین کی 100 فیصد تنخواہ بڑھائی جائے محنت کش مزدوروں  کی بنیادی تنخواہ کم از کم 60 ہزار روپے مقرر کی جائے اور عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے اور خالی آسامیوں پر ریلوے ملازمین کے بچوں کو بھررتی کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ محنت کش ملازمین پر انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور خستہ حال کواٹروں کی مرمت اور صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریلوے ہسپتال میں نظام کو بہتر کرکے ملازمین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دی جائیں۔