موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثے کے بعد کار کو آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق
bbc news urdu نے Wednesday، 7 June 2023 کو شائع کیا.
پنڈی بھٹیاں: موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثے کے بعد کار کو آگ لگ گئی، 5افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اوور ٹیکنگ کے دورن کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا۔ موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، آگ کی شدت کے باعث کار میں سوار 5 افرادجھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں علی مہدی، رحمت اللہ، علی خان، نشان احمد اور ساجد علی شامل ہیں، پانچوں افراد کا تعلق ساہیوال سے ہے، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 462
Visit Yesterday : 563
This Month : 3189
This Year : 66908
Total Visit : 171896
Hits Today : 2897
Total Hits : 904472
Who's Online : 5






















