مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار غریب عوام کو بجٹ میں حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے: محمد سعید
bbc news urdu نے Wednesday، 7 June 2023 کو شائع کیا.
ملتان: امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر محمد سعید نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار غریب عوام کو بجٹ میں حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے تاکہ مشکلات ومصائب سے دوچار عوام کو دو وقت کی روٹی باآسانی ممکن ہو سکے کیونکہ ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب شہریوں کی زندگی مہنگے داموں
آ ٹا،گھی،چینی سمیت بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز نے اجیرن کر رکھی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص غریب رکشہ ڈرائیورز،مزدور،کسان پریشانی کا شکار ہیں اور ان کے لیے اپنے بچوں کو تعلیم دلانا ناممکن ہو گیا ہے رہی سہی کسر مہنگی ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات نے پوری کردی ہے اب موجودہ حکومت کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ بجٹ میں نت نئے ٹیکسز عائد کر نے کی بجائے ٹیکسز میں کمی کرے اور اشیائے خورد و نوش و صرف کی قیمتوں میں سبسڈی دے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 563
This Month : 3151
This Year : 66870
Total Visit : 171858
Hits Today : 2750
Total Hits : 904325
Who's Online : 6






















