8 بجے شب تجارتی مراکز بند ، ملتان کینٹونمنٹ تاجربرادری حکومت کی غیرسنجیدہ مضحکہ خیز معاشی و کاروباری پالیسیوں کومستردکرتےہیں
ملتان (صفدربخاری سے) سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد نے عزیز شہیدروڈ پر تاجروں کےاحتجاجی مظاہرے کےدوران خطاب کرتے ہوئے کہا کینٹونمنٹ تاجربرادری حکومت کی غیرسنجیدہ مضحکہ خیز معاشی و کاروباری پالیسیوں اور 8 بجے شب تجارتی مراکز بندکرانے کے فیصلے کومستردکرتےہیں اور مطالبہ کرتے ہیں وزیروں مشیروں اور بیوروکریسی کیلئے مفت پیٹرول وبجلی کی مراعات پرپابندی لگائی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی گیس کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے تاجر پہلےہی چوری ڈکیتی وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ سے غیر محفوظ ہوچکےہیں معاشی و کاروباری پالیسیوں سے کاروبار تباہی سے دوچار اور بےروزگاری بڑھ چکی ہے حکومت نت نیی پالیسیوں پر عملدرآمد کےنام پر بدحالی اور بدامنی میں اضافہ کررہےہیں اگر حکومت ملک میں معاشی و کاروباری ترقی اور خوش حالی چاہتی ہے تو عوام وتاجردوست پالیسیوں کے زریعے ریلیف دے اور اپنے بےلگام حکومتی اخراجات میں عملی طور پر کمی لائے اگر پالیسی واپس نہ لی گئی تو تاجر احتجاجی دائرہ وسیع کرینگے۔



































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 563
This Month : 3131
This Year : 66850
Total Visit : 171838
Hits Today : 2293
Total Hits : 903868
Who's Online : 5






















