بلوچستان بار کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
اسلام آباد: بلوچستان بار کونسل نے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سپریم کورٹ کے جج کی مبینہ آڈیو لیک کے تناظر میں دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہر نقوی کے حوالے سے سامنے آنے والی آڈیوز نہایت اہمیت کی حامل ہیں، تمام شواہد اور حالات جج کی شہرت کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ جج کے بیٹے لاہور میں وکالت کررہے ہیں۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہرنقوی اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اس وجہ سے ان کے بیٹوں کو ہائی پروفائل مقدمات میں وکیل مقرر کیا جاتا ہے۔ بلوچستان بار کونسل کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہرنقوی نے اپنی آمد ن سے زائد اثاثہ جات بھی بنا رکھے ہیں، عوام اور بارز کے اعتماد کیلئے جسٹس مظاہرنقوی کو عہدے سے ہٹایا جائے۔



































Visit Today : 474
Visit Yesterday : 563
This Month : 3201
This Year : 66920
Total Visit : 171908
Hits Today : 3549
Total Hits : 905124
Who's Online : 4






















