تحریک انصاف کی الیکشن اننگز شروع ، نائب صدر سپریم کورٹ بار سمیت اہم وکلا عہدیداران کو پارٹی میں شمولیت دینے کا آغاز
bbc news urdu نے Sunday، 2 April 2023 کو شائع کیا.
لاہور : تحریک انصاف نے الیکشن اننگز شروع کرتے ہوئے نائب صدر سپریم کورٹ بار سمیت اہم وکلا عہدیداران کو پارٹی میں شمولیت دینے کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پاکستان بار کونسل کے رکن چوہدری حفیظ الرحمان نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ نائب صدر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ارشد باجوہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو چنوتی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ہوں گے تو صرف انتخابات پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تقسیم کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ ہے، نوازشریف نے 1997 میں بھی سپریم کورٹ کو تقسیم کیا تھا۔ اس معاملے پر ساری قوم سپریم کورٹ کا ساتھ دے گی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 563
This Month : 3162
This Year : 66881
Total Visit : 171869
Hits Today : 2813
Total Hits : 904388
Who's Online : 7






















